Here Mentioned Urdu Sad Poetry with Text
سکون اور عشق وہ بھی دونوں ایک ساتھ رہنے دو غالب کوئی عقل کی بات کرو۔
یہاں قدم قدم پر نئے فنکار ملتے ہیں لیکن قسمت والوں کو سچے یار ملتے ہیں۔
چلتے رہیں گے قافلے میرے بعد بھی یہاں اک ستارہ ٹوٹ جانے سے فلک تنہا نہیں ہوتا۔
یہ تو وہ دکھ ہیں جو بتائے ہم نے اب وہ سوچو جو چھپائے ہوں گے۔
اس لیے تو زمانے میں اجنبی ہوں میں کہ سارے لوگ فرشتے ہیں آدمی ہوں میں۔
بہت بھیڑ تھی ان کے دل میں خود نہ نکلتے تو نکال دیے جاتے۔
کاش کوئی تو ایسا ہو جو اندر باہر جیسا ہو۔
لوگ اکڑ کر ایسے جیتے ہیں جیسے آب حیات پیتے ہیں۔
کمال بات یہ ہے کہ لفظوں سے ہی خاموشی ٹوٹتی ہے اور لفظ ہی خاموش کر دیتے ہیں
جب جینے کا شوق تھا تو دشمن ہزار تھے اب مرنا چاہتا ہوں تو قاتل نہیں ملتا۔
بے موت مر جاتے ہیں بے آواز رونے والے۔
زندگی تو ہی مختصر ہو جا شب غم مختصر نہیں ہوتی۔
یوں ہی تو نہیں ہوتی بھیڑ جنازوں میں ہرشخص اچھا ہے چلے جانے کے بعد۔
لوگ بدل جاتے ہیں سچ ہے یہ میں نے دیکھا ہے بھروسہ کر کے۔
بہت دن رہ لیے اس جسم میں اب یہ ارادہ ہے یہ گھر خالی کر دیں ،
اس شہر کو ویران کر جائیں
زندگی تو نے مجھے قبر سے کم دی ہے زمین پاؤں پھیلاؤں تو دیوار میں سر لگتا ہے
یہ جو میری لحد پر روتے ہیں نا ابھی اٹھ جاؤں تو جینے نہ دیں۔
میرے بارے میں رائے مت دینا غالب میرا وقت بھی بدلے گا اور تیری رائے بھی۔
حادثوں کی مار سے ٹوٹے مگر زندہ رہے زندگی جو زخم بھی تو نے دیا گہرا نہ تھا۔
جو گزاری نہ جا سکی ہم سے ہم نے وہ زندگی گزاری ہے۔