“Discover the magic of Joun Elia Urdu poetry—a blend of timeless wisdom and eloquence. Immerse yourself in the beauty of his verses, where passion and philosophy unite, creating a poetic journey that transcends boundaries.”
تمہاری یاد میں جینے کی آرزو ہے ابھی
کچھ اپنا حال سنبھالوں اگر اجازت ہو
جون ایلیاء🖤
تم اہلِِ نظر ھو تو تمہیں کیوں نہیں آتا،🍂
نظروں کی گُزارش کو سمجھنے کا سلیقہ.🍂
جون ایلیا🍂🖤
خواہش دید___مر چکی اب تو۔۔!
یوں نا چھیڑو خراب حالوں کو_
جون ایلیاء
اپنے سر اک بلا تو لینی تھی
میں نے وہ زلف اپنے سر لی ہے
جون ایلیا
عذابِ ہجر بڑھا لوں اگر اجازت ہو
اک اور زخم کھا لوںاگراجازت ہو
تمہارے عارض و لب کی جدائی کے دن ہیں
میں جام منہ سے لگا لوں اگر اجازت ہو
تمہارا حسن تمہارے خیال کا چہرہ
شباہتوں میں چھپا لوں اگر اجازت ہو
تمہیں سے ہے مرے ہر خوابِ شوق کا رشتہ
اک اور خواب کما لوں اگر اجازت ہو
تھکا دیا ہے تمہارے فراق نے مجھ کو
کہیں میں خود کو گرا لوں اگر اجازت ہو
برائے نام بنامِ شبِ وصال یہاں
شبِ فراق منا لوں اگر اجازت ہو
جون ایلیا
علاج یہ ہے کہ مجبور کر دیا جاؤں
وگرنہ یوں تو کسی کی نہیں سنی میں نے
جون ایلیا
اب نہیں دل میں وہ سوز انتظار
زندگی شاید گزاری جا چکی
جون ایلیا
میں تم کو بھول جاؤں بھولنے کا دکھ نہ بھولوں گا
نہیں ہے کھیل یہ آسان میرا جی نہیں لگتا
جون ایلیا
یہ جو سناٹا ہے سارے شہر میں
کیا نیا جنجال ہے پوچھو خبر
جون ایلیا
موت بھی ہاتھ مل رہی ہو گی
ایسی کچھ زندگی گزار گیا
✍️جون ایلیاء
کل رات بہت غور کِیا ہے ، سو ہم اے جون
طے کر کے اُٹھے ہیں کہ تمنا نہ کریں گے
جون___ایلیاء
میں اگر کہہ بھی دوں، “چلے جاؤ”
تم میرا اعتبار مت کرنا💔
جون ایلیاء❤
آپ روتے ہیں یاد کر کے مجھے؟؟
چھوڑیے نا مذاق کی باتیں..
جون ایلیاء
جانے کس کی آنکھوں سے
بہتے ہیں آنسوں مجھ میں
جون ایلیاء
دوستو ہم نے اپنا حال اسے
جب بھی لکھا خراب ہی لکھا
جون ایلیا
ہائے جون اس کا وہ پیالۂ ناف
جام ایسا کوئی ملا ہی نہیں
جون ایلیا
یہ نہ پوچھو بچھڑ کے تم سے مجھے
کتنے برس اس کا غم رہا جاناں
جون ایلیا
ترکِ الفت سے کیا ھُوا حاصل ؟؟
تب بھی مَرتا تھا ، اب بھی مرتا ھُوں.
جون ایلیاء